فیصل آباد، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر ریاض احمد چدھڑ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن تعینات کر دیا گیا

منگل مئی 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے پرنسپل میڈیکل آفیسر و ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر ریاض احمد چدھڑ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن تعینات کر دیا ہے ، مو صوف کل اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے ، شہری حلقوں نے ڈاکٹر ریاض احمد چدھڑ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقہ سے سر انجام دینگے ۔

متعلقہ عنوان :