پاراچنار کی تمام سیاسی اور مذہبی تنظیموں کا مشترکہ طور پر کوئٹہ میں ہزارہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حکومت سے دہشت گردی روکنے اور ہزارہ برادری کی تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور تحفظ نہ ملنے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

منگل 1 مئی 2018 21:29

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاراچنار کی تمام سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے مشترکہ طور پر کوئٹہ میں ہزارہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے دہشت گردی روکنے اور ہزارہ برادری کی تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور تحفظ نہ ملنے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہیپاراچنار میں مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ میں ہزارہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے رہنما حاجی نور محمد تحریک حسینی کے رہنما علامہ یوسف حسین ایم ڈبلیو ایم کے رہنما شفیق طوری علمائے اہلبیت کے رہنما باقر حیدری علامہ مزمل حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں طویل عرصے سے ایک منظم سازش کے تحت ہزارہ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک تیس ہزار محب وطن بے گناہ پاکستانی مارے جاچکے ہیں رہنماؤں نے چیف جسٹس سے کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے اور آرمی چیف سے کوئیٹہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف زخمی دلوں کا مرہم بن سکتے ہیں جہاں وزیرستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کردیا ہے وہاں کویٹہ میں بھی اقدامات اٹھا کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے