حافظ آباد ، شب برأ ت کے موقع پر پولیس کا آتشبازی کا سامان فروخت ں اور پٹاخے چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون ،

27ملزمان گرفتار، مقدمات درج

منگل 1 مئی 2018 21:31

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) حافظ آباد ضلع میں شب برأ ت کے موقع پر پولیس کا آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں اور پٹاخے چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون ۔27ملزمان کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ گذشتہ روز ڈی۔پی۔

(جاری ہے)

او ڈاکٹر غیاث گل کے حکم پر پولیس نے ضلع بھر میں آتشبازی کاسامان فروخت کرنیوالوں اور پٹاخے چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا۔

اس دوران حافظ آباد سٹی پولیس نے 22ملزمان حسنین، مرتی، محمد علی، عبدالطیف، امیر حمزہ ، عمر فاروق، محمد عمران، محمد نعیم، اسامہ ، عاشق علی ، علی حسن ، خالق وغیر ہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے جبکہ کریک ڈائون کے دوران کالیکی پولیس نے ایک ، ونیکے تارڑ نے تین اور سکھیکی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :