دنیا میں اسلام فوبیا میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے ،او آئی سی رپورٹ
منگل 1 مئی 2018 21:31
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق تشدد کے مختلف واقعات سے متاثر ہونے والے مسلمانوں کو بعض ممالک میں انصاف تک رسائی بھی دستیاب نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کے درست اعداد وشمار مرتب کرنا کافی مشکل ہے تاہم رپورٹ میں ایک مثبت پیشرفت کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے حوالے سے پائے جانے والے تعصب ’’ اسلام فوبیا‘‘ میں چاربنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس میں سے پہلا امریکہ میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوام کا رد عمل، یورپی ممالک کے انتخابات میں مذہبی رجحانات کی حامل سیاسی جماعتوں کی شکست اور یورپ کے خطے سے مذہبی تعصب کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے مختلف حکومتی اقدامات اور پروگرامز سمیت امریکہ اور یورپ سمیت دیگر غیر مسلم ممالک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات ہیں۔
رپورٹ میں اسلام فوبیا میں کمی کے رجحانات کا تجزیہ کرنے کیلئے نیویارک ،برسلز اور جنیوا اورمختلف ممالک سمیت اقوام متحدہ میں او آئی سی کے دفاتر اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس وثقافت (یونیسکو) کے اعداد وشمار سے مدد حاصل کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ اسلامی تعاون تنظیم کی ساتویں سالانہ رپورٹ ہے جو تنظیم کے غیر رکن ممالک اور مسلمان اقلیتی آبادی کے حامل ممالک میں مسلمانوں کے حالات وواقعات کا تجزیہ کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے مبصرین نے اسلام فوبیا کو تین مختلف درجات میں تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر یورپی ممالک اور آسٹریلیا، میانمار اور چین میں اس حوالے سے مختلف واقعات رونما ہوتے ہیں۔رپورٹ میں اسلام فوبیا کے حوالے سے پیش کئے جانے والے تصورات سے عالمی سطح پر کام کرنے والے مختلف اداروں، تنظیم اور پریشر گروپس کو اس میں کمی کے حوالے سے رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے تاکہ مسلمانوں ،خواتین اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے واقعات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.