سپرنٹنڈنٹ سے پیپر چھیننے اوردھمکیاں دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 1 مئی 2018 21:32

خانیوال۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) گورنمنٹ ڈگری کالج کے سپرنٹنڈنٹ سے بی اے کے پیپر چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمداکرم سپرٹینڈنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج عبدالحکیم نے تھانہ عبدالحکیم میں3ملزمان صابر علی، شہباز اور نسیم سسرانہ کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف بیان کیا کہ ملزمان نے اس سے بی اے کے پیپر اس وقت چھیننے کی کوشش کی جب وہ پیپر بینک میں جمع کروانے جارہا تھا ملزمان نے اس سے 10ہزارروپے بھی چھین لیے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :