محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام شکاگوکے جانثاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

منگل 1 مئی 2018 21:32

گوجرانوالہ۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدور ایکشن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام ہزاروں صنعتی ‘تجارتی ‘مزدوروں سیکڑوں سرکاری ملازمین کا شکاگوکے جانثاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے زبردست ریلی شیرانوالہ باغ سے نکالی گئی جس کی قیادت تنظیموں کے مزدور قائدین بابائے مزدوراں میاں عطاء الرحمن ‘نصیرالدین ہمایوں ملک ‘ماسٹر محمد اکرم ‘ پاکستان واپڈا ہا ئیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان ‘صاحبزادہ محمد سعید حاتم ‘افتخار احمد نت ‘چوہدری محمد شبیر احمد ‘محمد اسحاق میو،شہباز پرویز ‘عبدالمجید ‘غلام غوث ‘محمد بابر بٹ ‘جاوید اقبال انجم ‘رانا محمد ندیم ‘اعجاز احمد چشتی ‘نوید اقبال ڈاکخانہ جات ‘امجد چوہان ‘ڈاکٹر زبیدہ چوہدری ‘بابا محمد یونس گھمن ‘ڈاکٹر سلطان محمود بورڈ والے ‘ملک احسن سعید سوئی گیس والے ‘صاحبزادہ زبیر عبدالنبی ‘عبدالرزاق بٹ خاکسار تحریک ذکاء الله باجوہ ‘شاہد جاوید بٹ ‘حافظ محمد ریاض ‘زبیر رانجھا ‘عارف مسیح بھٹی ‘محمد اشفاق سیالکوٹی ‘یوسف سپراء ‘آصف یوسف، ، پاکستان ہایئڈرو یونین کے ریجنل سیکٹری عبدلرزاق جٹھول،ریجنل وائس چیرمین اخلاق احمد چیمہ،ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات،عمر خان شیر ،ریجنل جائنٹ سیکٹری میاں عطاالرحمان،ریجنل ڈپٹی سیکٹری عبدلرزاق گجر اور زونل چیرمین رانا شہزاد جمیل زونل سیکرٹری عامر چیمہ و دیگر صنعتی تجارتی سماجی سرکاری اداروں کے معروف لیبر لیڈروں نے کی ۔

(جاری ہے)

جلوس کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں شکاگو کے مزدوروں جانثاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرخ جھنڈیاں جھنڈے اور اپنے مطالبات پر مشتمل بینرز پوسٹرز کتبے فلیکس پکڑے ہوئے تھے جبکہ شرکاء جلوس مزدور کا یہ نعرہ ہے پاکستان ہمارا ہے ۔ ‘مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر کی جائے ۔ گھروں ‘کوٹھیوں میں قید تیس ہزار سے زائد ننھی منی بچیوں کو رہائی دلائو ‘چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ کرو۔ پنشن گریجویٹی ادا کرو۔ محنت کشوں کے حقیقی نمائندوں کو قومی صوبائی اسمبلیوں میں 33 فیصد نمائندگی دو ،جلوس اڈا گوندلانوالہ چوک پہنچا جہاں مزدوروں و ملازمین کے مطالبات کی منظوری ‘پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔