پاکستان رینجرز سندھ کی وردی تبدیل کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 1 مئی 2018 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی وردی تبدیل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیڑن تبدیل کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے سوشل میڈیا پر نئے اور پرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جس میں رینجرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کی گئی ہے۔

نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں واضح کیا ہے کہ پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی طرح سینے پر نمایاں ہوگا۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ نئے یونیفارم سے پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔