متحدہ مجلس عمل کل قومی ورکرز کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی

راولپنڈی شہر اور کینٹ سے ہر سطح کے ذمہ داران بڑی تعداد میں اسلام آباد کے کنونشن میں شرکت کریں گے، امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی

منگل 1 مئی 2018 21:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی شیخ مسعود احمد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے قائدین کل کنونشن سینٹر میں قومی ورکرز کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں ایم ایم اے کے زیر اہتمام 2 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے قومی ورکرز کنونشن میں شرکت کے سلسلے میں انتظامات اور تیاریوںکے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاشیخ مسعود احمد نے کہا کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ سے ہر سطح کے ذمہ داران بڑی تعداد میں اسلام آباد کے کنونشن میں شرکت کریں گے کنونشن کا آغاز10 بجے صبح ہوگا جبکہ اس کنونشن سے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان ،ْ سراج الحق ،ْ پروفیسر ساجد میر ،ْعلامہ ساجد علی نقوی ،ْپیر اعجاز ہاشمی اور لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی پانچ بڑی دینی جماعتوں کے انتخابی اتحاد متحدہ مجلس عمل کے قیام سے لادینی اور مغرب زدہ طبقات کی پریشانی دیدنی ہے یہی وجہ ہے کہ مذہب بیزار عناصر طرح طرح کا جھوٹا پراپیگنڈہ ایم ایم اے کے بارے میں کر رہے ہیں ان شا اللہ ایم ایم اے پاکستان کے عوام کی صحیح نمائندگی کرے گی شیخ مسعود احمد نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل عوام کی توقعات پر پورا اُترے گی ۔

(جاری ہے)

وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھااس کو اسلامی نظام کے مطابق ضرور ڈھالیں گے پاکستان کا قیام بھی اسلام کے نام پر تھا اور اس کی بقا اور سلامتی بھی اسلام کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔