ٹھٹھہ، یکم مئی کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں

منگل مئی 21:35

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) یکم مئی کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی، سندھ ایگریلچر جنرل ورکرز یونین اور محنت کش مزاحمت تحریک کے زیر اہتمام ایدھی سینٹر سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلیاں نکالی گئیں، پریس کلب کے مقام پر شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے اسلم ہیجب، رحیم ہیجب، سلمان جاکھرو، علی محمد سومرو،، اعجاز جاکھرو، راجو قریشی، جمیل سموں و دیگر رہنماؤں نے شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے شکاگو کی قربانیوں کو 134 برس گزر جانے کے باوجود سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور مزدور دشمنوں نے اپنی روش تبدیل نہیں کی اور ان کے ہاتھوں آج بھی محنت کشوں کا استحصال ہو رہا ہے، کارخانوں، کھیتوں اور کھلیانوں میں مزدور اور کسان قرون وسطیٰ کے طرز کے مظالم کا شکار ہیں، ملک میں جمہوری اور آمریتی دونوں ادوار میں مزدوروں کو آئین کے تحت حاصل بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، تنظیم سازی، کم از کم تنخواہ، اوقات کار،، صحت اور اجرتوں سے لیکر مزدوروں کے معاشی تحفظ جیسے بنیادی تسلیم شدہ حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، محنت کشوں اور کسانوں کی زندگی جبری مشقت کے نذر ہوگئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں اور کسانوں کو حاصل تمام بنیادی حقوق دیے جائیں۔