ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال سے نکلنے والی ناگنا شاخ کے پچھڑی کے درجنوں آبادگار زرعی زمینوں پر پانی ناملنے کے باعث مشتعل

مشتعل درجنوں آبادگاروں نے ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال پر دھاوا بول کر نصیر کینال پر لگے دروازوں کو کھولنے کی کوشش کی تاکہ نصیر کینال کا پانی تیزی سے نکلے

منگل 1 مئی 2018 21:35

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال سے نکلنے والی ناگنا شاخ کے پچھڑی کے درجنوں آبادگار زرعی زمینوں پر پانی ناملنے کے باعث مشتعل ہوگئے مشتعل درجنوں آبادگاروں نے ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال پر دھاوا بول کر نصیر کینال پر لگے دروازوں کو کھولنے کی کوشش کی تاکہ نصیر کینال کا پانی تیزی سے نکلے اور پچھڑی کے آبادگاروں کو ان کی زرعی زمین تک پانی پہنچ سکے اس کوشش کے باوجود نصیر کینال پر لگے دروازے خستہ حالت اور جام ہونے کے سبب آبادگار وں کی آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے باوجود نصیر کینال کا دروازہ ایک سو دو انچ تک کھل سکا اور وہ آبادگار مایوس ہوکر واپس اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ ہوگئے اس موقع پر آبادگاروں نے بتایا کہ ہماری زمینوں پر گذشتہ کئی ماہ سے پانی نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے ہماری زمین پر پانی ناملنے کے باعث بنجر ہورہی ہیں اور ہم فاقا کشی کی زندگی گذار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 24گھنٹو ں میں ہم پچھڑی کے درجنوں آبادگاروں کو پانی نہیںملا تو ہم آبادگار اپنے ہاریوں کے ہمراہ حیدرآبادمیرپور خاص کی مین شاہراہ پر دھرنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

جس کی تمام تر زمیدار محکمہ آبپاشی پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :