حفظان صحت کی خلاف ورزی پر43فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش

غیر معیاری اشیاء خوردونوش پر 34کو نوٹس جاری ، ایک غیرقانونی منرل فیکٹری سیل

منگل 1 مئی 2018 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر43فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش ، 34کو نوٹس جاری ، ایک غیرقانونی منرل فیکٹری سیل کر دی گئی چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر43 ہوٹلوں کے چالان عدالت میں پیش کردیئی.۔ 20 لٹر ناقص کیچ اپ اور گندے برتن ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔12پیکٹس گٹکاضبط کئے ۔ ٹیموںنے غوری ٹاون میں ایک غیرقانونی منرل فیکٹری سیل کی ہے۔ ٹیموں نے کل 170فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔

(جاری ہے)

حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔ چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے 37نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی 7انسپکشن کیںاور ادویات کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجے ہیں ۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی ۔