اسلام آباد ،شہری کی زمین پر قبضہ او ر دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

منگل 1 مئی 2018 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) شہری کی زمین پر قبضہ کر کے دھمکیاں دینے ، لین دین کے معاملے پر ہوائی فائرنگ کرنے کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات کی بابت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے محب وقار نے سہالہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ارشد نے دیگر گیارہ کے ہمراہ روات میں واقع میری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دہمکیاں دیں ابصار مہدی نے گولڑہ پویس کو بتایا کہ لین دین کے معاملے پر نبیل نے ہوائی فائرنگ کی اور سنگین نتائیج کی دہمکیاں دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں واقعات کی بابت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :