اسلام آباد ،اے ایس آئی کی وردی پھاڑنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 1 مئی 2018 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی کی وردی پھاڑنے کے الزام میں تین موٹر سائیکل سواروں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹریفک پولیس سیف الاسلام نے آئی نائن پولیس کو استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئی ایٹ ون میں تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تو انہوں نے مزاحمت کی وردی پھاڑ دی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :