راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ،چوری اور دیگر جرائم کے 14مقدمات میں ملوث ملزم ’’چوچو ‘‘کو گرفتار کر لیا

منگل 1 مئی 2018 21:37

راولپنڈی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی ،چوری اور دیگر جرائم کے 14مقدمات میں ملوث ملزم ’’چوچو‘‘ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ وارث خان یاسر مطلوب کیانی نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ ملزم راولپنڈی کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہے ۔

ذرائع نے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ گرفتار ملزم چوچوکے نام سے مشہور ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کا اصل نام عبدالغفور ولد اکبر خان ہے جبکہ ملزم کا چھوٹابھائی معین خان بھی مبینہ طور پر ڈکیتی کے مقدمات میں پابند سلاسل ہے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ گرفتاری کے بعدملزم چوچو نے تھانہ وارث خان کے پانچ،تھانہ مورگاہ، نصیر آباداور کینٹ کے ایک ایک جب کہ اسلام آباد کے چار مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ تھانہ نصیر آباد اور تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں ملزم اشتہاری بھی ہے ۔پولیس تفتیش میں ملزم نے دیگر گینگز سے رابطوں کا بھی انکشاف کیاہے۔