فیلڈنگ کا اعلی معیار، پی ایس ایل دنیا کے سب سے بہترین کرکٹ لیگ قرار دے دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل مئی 20:39

فیلڈنگ کا اعلی معیار، پی ایس ایل دنیا کے سب سے بہترین کرکٹ لیگ قرار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء) فیلڈنگ کے اعلی معیار کے باعث پی ایس ایل دنیا کے سب سے بہترین کرکٹ لیگ قرار دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ صرف تین برس کے اندر ہی دنیا کی بہترین کرکٹ لیگ مانی جانے لگی ہے۔

(جاری ہے)

اب ایک کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے فیلڈنگ کے حوالے سے مختلف کرکٹ لیگز کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کی جانب سے جاری کیے گئے تقابلی جائزے میں پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی سب سے بہترین کرکٹ لیگ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں فیلڈرز نے  فیصد کیچز تھامے۔ جبکہ پی ایس ایل کے مقابلے میں آئی  پی ایل میں 81 فیصد کیچز تھامے گئے ہیں۔ یوں ہی بی بی ایل میں 76 جبکہ سی پی ایل میں 72 فیصد کیچز تھامے گئے۔