امیدواران کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے سی سی ای 2018 کا اسکریننگ ٹیسٹ تین مرحلوں میں منعقد کی جائے گا،اعلامیہ سندھ پبلک سروس کمیشن

منگل 1 مئی 2018 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سی سی ای 2018 میں 43089 امیدواران کی تعداد بڑھ جانے کی پیش نظر سندھ پبلک سروس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی ای 2018 کا اسکریننگ ٹیسٹ تین مرحلے وار میں منعقد کی جائے گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر میں 24 جون بروز اتوار, کراچی میں 30 جون بروز ہفتہ اور 1 جولائی بروز اتوار جبکہ حیدرآباد میں بروز ہفتہ اور اتوار 7 اور 8 جولائی 2018 کو منعقد کی جائے گی. اعلامیہ میں تمام امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سندھ پبلک سروس کی ویب سائٹ پر نظر رکھیں جس پر کمیشن امتحانی مراکز اور رول نمبر کی تفصیلات جاری کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :