پروفیسرڈاکٹر سید محمود حیدرنے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 1 مئی 2018 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدرنے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر کالج کے سب سے سینئر پروفیسر ہیں اور گریڈ 21 میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل کالج کے وائس پرنسپل اور شعبہ ڈینٹسٹری کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر FDSRCPS ، FCPS ،BDS اور MSC کی ڈگریوں کے حامل ہیں، وہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اورل میکسیلو فیشل سرجن یوایس اے ، ممبر ایشین ایسوسی ایشن آف اورل میکسیلو فیشل سرجن یو ایس اے، صدر آف پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل میکسیلو فیشل ، ایسوسی ایٹ ممبر ، یورپین ایسوسی ایشن آف میکسیلو فیشل سرجری، ممبر برٹش اکیڈمک اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجنز ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر نے دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے باعث متعدد عالمی ایوارڈ بھی حاصل کئے اور مختلف اداروں سے بھی وابستہ رہے، انہوں نے 2000 میں پاکستان نیول اسپتال، مارچ 1991 تا دسمبر1991 بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں جبکہ 1991 سے تاحال آپ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے وابستہ ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدرنے اپنے طبی شعبے بالخصوص ڈینٹسٹری کے موضوع پر خود بھی کئی سیمینارز ، کانفرنسز اور ورکشاپس منعقد کرائے ہیں اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کی گئی ورکشاپس اور سیمینارز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر انتظامی صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو پاکستان کا بہترین میڈیکل کالج بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی جدید طبی تعلیم تک رسائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ تمام پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کریں گے تاکہ طلبا و طالبات سینئر پروفیسرز کے تجربات سے استفادہ کرسکیں۔