فاروق ستار، عامر خان، خالد مقبول ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں،وقار مہدی

منگل 1 مئی 2018 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ فاروق ستار، عامر خان، خالد مقبول ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں۔ پی پی پی جلسے سے ثابت ہوگیا تمام متحدہ منحرف دھڑوں کی ڈوری ایک ہاتھ میں ہے۔متحدہ والے جلسے کرنے کے بجائے گھر گھر جا کر ماضی کی قتل و غارت گری پر مافی مانگے۔ ایم کیو ایم دھڑوں کے پی پی۔

مخالف بیانات پر ردعمل میں میڈیا کو جاری اپنے بیان۔میں۔وقار مہدی کا کہنا تھا کہشہر کو خون میں لت پت آئے روز ہڑتالیں بھتہ خوری کی سیاست کرنے والوں کو کراچی مسترد کر چکا۔ کراچی والے باشعور ہیں مہاجر نام پر سیاست کر کے لندن، ملائشیا، جنوبی افریکہ پیسے پہنچانے والوں کے کردار سے واقف ہیں۔ انہوں نے۔

(جاری ہے)

کہا۔کہقاتلوں کے سرپرست بھتہ خوروں کے رہبروں کو کسی صورت کراچی کا مینڈٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

خالد مقبول اپنی فکر کریں ایم این اے دور کی بات کونسلر منتخب ہوگئے بڑی بات ہوگی۔متحدہ دھڑوں کا اسکرپٹ رائٹر وہی ہے جو 22 اگست واقعہ سے پہلے تھا۔ وقارمہدی نے کہا کہ پی پی پی ضلع وسطی کے ہر کونے میں جلسہ کرے گی ہم آگے چلیں گے اور متحدہ ہمارے پیچھے چلے گی۔شہری حکومت کے چند ٹھیکوں اور وفاقی حکومت کے جھوٹے پیکج پر دست گریبان ہونے والے متحدہ رہنما کراچی کی خاک ترجمانی کریں گے۔ #