کراچی،فائربریگیڈ حکام نے سائٹ کے علاقہ میں کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے واٹربورڈ کے اقدامات اور بھرپور تعاون کو سراہا

منگل 1 مئی 2018 21:39

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) فائربریگیڈ حکام نے سائٹ کے علاقہ میں کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے واٹربورڈ کے اقدامات اور بھرپور تعاون کو سراہا ہے ،فائر باؤزرز کو موقع پر ہی پانی کی فراہمی پر ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ سے اظہار تشکر کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر سائٹ کے علاقہ میں واقع کیمیکل گودام میں آگ لگنے پر فائربریگیڈ حکام نے واٹربورڈ سے تعاون کی درخواست کی جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واٹربورڈ ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل خصوصا ً سخی حسن اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ، فائربریگیڈ کی درخواست پر پانی سے بھرے 18 سے زائد ٹینکرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچادیئے گئے جنہوں نے وہاں آگ بجھانے میں مصروف فائرٹینڈرز اور فائرباؤزرز کو پانی کی مسلسل فراہمی جاری رکھی ،اس سبب فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر فوری قابو پانے میں کامیاب ہوا ،فوری امداد اور تعاون پر چیف فائر آفیسر اور دیگر افسران نے ایم ڈی واٹربورڈ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :