کراچی،رمضان فوڈ پیکیج کے تحت الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ مستحق روہینگیا خاندانوں میں راشن کل ارکان آباد کورنگی میں تقسیم کرے گا

منگل 1 مئی 2018 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) رمضان فوڈ پیکیج کے تحت الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے مستحق روہینگیا خاندانوں میں راشن کل 2مئی بروز بد ھ 4 بجے شام ارکان آباد کورنگی میں تقسیم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی مستحقین میں راشن تقسیم کریں گے ۔تقریب میں الخدمت ویمن ونگ کی ذمہ داران بھی موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :