کوئٹہ، سینئر رہنماء جمشید خان دو تانی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی سے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں ونظریاتی کارکنوں کی مشاورت سے جلد کرینگے

منگل 1 مئی 2018 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء میٹرو پولٹین کارپوریشن میں پارلیمانی لیڈر جمشید خان دو تانی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی سے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا جلد ساتھیوں ونظریاتی کارکنوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ کا اعلان کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ جب سے اقتدار میں آئی وزارتوں اور مراعات کے دوڑ نے قومی اہداف بلا دیئے جس کی وجہ سے نظریاتی کارکن مایوس ہو گئے پشتونخوامیپ سے اپنی35 سالہ سیاسی کیئر اور شہید لالا عبدالرزاق دو تانی کے گھرانے کے پارٹی سے 50 سالہ سیاسی کیریئر کے خاتمے کا اعلان کر تا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل نظریاتی کارکنوں کی مشاورت سے طے کر کے کیا جائیگا کیونکہ جس طرح ہم نے پشتونخوامیپ کو جمہوری سمجھا تھا وہی جمہوریت کے نقش قدم پر نہیں چلے جس کی وجہ سے آج ہمیں انتہائی دکھ ہوا اور ہم سمجھتے ہیں وہ جمہوری روایات کو بھول چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں پارٹی سے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا جلد ساتھیوں ونظریاتی کارکنوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ کا اعلان کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :