Live Updates

پنجاب سے امپورٹڈ افسران تعینات کر کے پولیس کو سیاسی بنادیا گیا ،میاں افتخار حسین

منگل 1 مئی 2018 21:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی بے حسی پر افسوس کے علاوہ کیا کیا جا سکتا ہے جس نے یوم مزدور پر غریب عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا اور پٹرول کو عوام کی دسترس سے باہر کر دیا ،عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، مینار پاکستان جلسہ میں 11نکات ایسے پیش کئے گئے جیسے وہ یہ تمام کام خیبر پختونخوا میں کر چکے ہوں اور اب انہیں ملک میں رائج کرنا چاہتے ہوں ،قوم کو پہلے یہ بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا میں جو تبدیلی کے نعرے لگائے گئے وہ کہاں ہے، یوم مئی ہم سے مزدوروں کے حقوق کیلئے مزید کوششوں کا متقاضی ہے اور شکاگو کے مزدوروں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، چارسدہ میں یوسی میرہ ۔

(جاری ہے)

شیخو اور غنڈا کے مشترکہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ،میاں افتخار حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس کو مثالی پولیس بنانے کا دعوے صرف جھوٹ ہیں ہمارے صوبے کی پولیس وہ واحد فورس ہے جو قیام پاکستان سے اب تک بہترین کارکردگی دکھاتی آئی ہے گزشتہ دور میں دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں پولیس کے جوانوں نے دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں ہم ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کپتان نے ان قربانیوں کا صلہ یہ دیا کہ آئی جی پی اور تمام ڈی پی اوز پنجاب سے امپورٹ کر کے یہاں تعینات کر دیئے تاکہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کئے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس کو سیاست میں ملوث کر دیا گیا ہے ، آئی جی صاحب بنی گالہ کا طواف کر کے یہاں پہنچے ،انہوں نے کہا کہ تمام اہم شخصیات کی سیکورٹی کے حوالے سے چیف جسٹس کو غلط انداز میں بریف کیا گیا جبکہ چیف جسٹس نے سیکورٹی کی نہیں پروٹوکول کی بات کی تھی ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ جو شخص اپنا مؤقف درست طریقے سے پیش نہیں کر سکتا وہ اتنے اعلیٰ عہدے پر فائز ہے،ہم باچا خان کے سپاہی ہیں اور ڈرنے یا جھکنے والے نہیں، وزیر اعلیٰ نے پولیس کو جوگالیاں دیں ان کا حساب ضرور لیں گے،انہوں نے کہا کہ دنیا میں ضمیر فروشی سے بڑی کرپشن کوئی ہو نہیں سکتی اور ہمارے صوبے کے وزر اعلیٰ اس میں گولڈ میڈلسٹ ہیں جو کرسی کی خاطر ہر حکومت کا حصہ رہے مستقبل میں نواز شریف کی پارٹی میں نظر آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویز خٹک کی صورت میں خیبرپختونخوا کے عوام پر عذاب مسلط ہے ،جس سے نجات حاصل کرنا ہو گی ، میٹرو کے حوالے سے انہوں نے کہا پنجاب میں میٹرو کو جنگلہ بس اور کمیشن کا ذریعہ کہنے والوں نے کمیشن کی خاطر بی آر ٹی کا سہارا لیا اور اپنی کمیشن کے چکر میں پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا 6ماہ مکمل ہو چکے ہیں لیکن میٹرو کا کہیں نام و نشان تک نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میٹرو سے اربوں روپے اکٹھے کر کے الیکشن پر خرچ کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی ناکام ترین حکومت تھی جس نے ہسپتالوں سمیت تعلیمی اداروں اور دیگر محکموں کو بھی تباہ کر دیا ہے ، چیف جسٹس کے دورہ پشاور پر تبدیلی کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے ، 18ویں ترمیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے صوبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور اٹھارویں ترمیم کی صورت میں صوبے کے حقوق اور شناخت حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ اب اس ترمیم کو رول بیک کرنے یا کسی اور ترمیم کے ذریعے اسے چھیڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم یہ یاد رہے کہ صوبوں کے حقوق کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی صورت میں اے این پی بھرپور مزاحمت کرے گی،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات