معروف اٹالین کمپنی نے 125 سی سی ہیوی بائیک پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردی

muhammad ali محمد علی منگل 1 مئی 2018 21:00

معروف اٹالین کمپنی نے 125 سی سی ہیوی بائیک پاکستان میں فروخت کیلئے پیش ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء) معروف اٹالین کمپنی نے 125 سی سی ہیوی بائیک پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اٹالین کمپنی اپریلیا ٹونو نے اب پاکستان میں بھی ہیوی بائیکس کے مختلف ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے پاکستان میں 1100 سی سی، 900 سی سی اور 125 سی سی انجن کی حامل ہیوی بائیکس فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ تاہم ان ہیوی بائیکس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹونو 1100 سی سی ہیوی بائیک کی قیمت 22 لاکھ 50 ہزار جبکہ 125 سی سی ہیوی بائیک کی قیمت 6 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :