قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے لئے ایجنڈا جاری

منگل 1 مئی 2018 21:41

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے کل بدھ کو ہونے والے اجلاس کے لئے ایجنڈا جاری کردیا ہے جودو نکات پر مشتمل ہے، تلاوت و نعت رسول مقبول کے بعد آئندہ مالی سال 2018-19کے بجٹ پر بحث کا آغاز ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4بجے بلایا گیا ہے، جمعہ کو اجلاس بجٹ پیش ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے، قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری 15مئی کو لی جائے گی۔