Live Updates

لاہور میں سرکس لگانے والوں نے اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے پاس گروی رکھ دیا ہے،مریم نواز

عمران خان کی حیثیت ایک مہرے کے سوا کچھ نہیں وہ انگلی کے اشارے پر چلتے ہیں زرداری عمران بھائی بھائی ہیں،ہمارے خلاف کبھی ایک فیصلہ آتا ہے، کبھی دوسرا ،کبھی ایک ہی فیصلہ بار بار آتا ہے عوام 2018ء کے انتخابات میں سازشیوں کو جواب دیں، سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات اور آف شور کمپنی کا مالک اہل ہو گیا،ملک کی خدمت کرنے والا نا اہل خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز اپنے لیڈر کو چور کہتے ہیں، ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 21:41

لاہور میں سرکس لگانے والوں نے اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے پاس گروی رکھ دیا ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں سرکس لگانے والوں نے اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ عمران خان کی حیثیت ایک مہرے کے سوا کچھ نہیں وہ انگلی کے اشارے پر چلتے ہیں۔ زرداری عمران بھائی بھائی ہیں۔ ہمارے خلاف کبھی ایک فیصلہ آتا ہے۔ کبھی دوسرا فیصلہ آتا ہے کبھی ایک ہی فیصلہ بار بار آتا ہے۔

عوام 2018ء کے انتخابات میں سازشیوں کو جواب دیں۔ سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات اور آف شور کمپنی کا مالک اہل ہو گیا اور ملک کی خدمت کرنے والا نا اہل ہو گیا۔ خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز اپنے لیڈر کو چور کہتے ہیں۔ گزشتہ روز ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسوں پر کروڑروں روپے پانی کی طرح بہایا لیکن عوام نے ان مہروں کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

عوام نے مسلم لیگ ن کے مخالفین کی دوریں لگوا دیں۔ تحریک انصاف نے پورے پاکستان سے لوگ جمع کر کے لاہور میں جلسہ کیا۔ پنجاب کے لوگوں نے عمران خان کی بات سننے سے انکار کر دیا۔ جو لوگ لاہور جلسے میں آئے تھے انہوں نے لاہور کی ترقی دیکھی ہو گی۔ لاہور کا جلسہ ایک سرکس تھا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کا ووٹ پیپلز پارٹی کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔

یہ لوگ عوامی ووٹ کا حقدار نہیں ہے۔ جب عمران خان ووٹ مانگنے آئے تو زرداری عمران بھائی بھائی کا نعرہ لگانا۔ عمران خان اپنے ایم پی اے کو چور کہتا ہے جبکہ ان کے ایم پی اے عمران خان کو چور سمجھتے ہیں۔ ہر الیکشن میں عمران خان کا کردار مہمان اداکار جیسا ہوتا ہے۔ عمران خان سازشوں میں مصروف ہے۔ امپائر کو دیکھاتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے لئے بیتاب ہے۔

انشاء اللہ ان کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ 2018ء کے الیکشن میں اللہ کی مدد اور عوام کے ووٹ سے منہ توڑ شکست دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جعلی این او سی داخل کر دی اور عدالت میں اقرار کیا کہ ان کے آف شور کمپنی ہیں وہ اہل ہو گیا لیکن جس نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی ان کو اقامہ کی بنیاد پر نا اہل کر دیا۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ لینے کے الزام پر سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اتنی پیشیاں کسی آئین توڑنے والے کی نہیں ہوئی جتنی آج کل نواز شریف کی ہو رہی ہیں۔ عوام کے ووٹ لینے والے روز روز عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہی ہے۔ دو سال سے نسلوں کا احتساب ہوا لیکن اقامہ نکل آیا۔ عوما کے ووٹ سے منتخب کئے گئے وزیراعظم کو سازش کے تحت نا اہل کیا گیا۔ جو گواہ ہمارے خلاف لائے گئے سب نے نواز شریف کی بے گاہی کا اعتراف کیا۔ نواز شریف پر اج تک سی پیک اور دیگر منصوبوں سے ایک روپیہ کرپشن کا الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان الیکشن کے بعد دور دور تک نظر نہیں آئے گا۔ عمران خان کی قسمت میں استعمال ہونا ہے۔ سینٹ الیکشن میں پیسے لیکر تیر کو ووٹ دیے والے عوام کے ووٹ کا حقدار نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات