Live Updates

ہمارا مقابلہ نظر نہ آنے والی قوتوں سے ہے ،ْ نوازشریف

عمران ،ْ زر داری اور آزاد لوگوں کو ووٹ دینا ایسا ہی سمجھا جائیگا کہ آپ ان قووتوں کو ووٹ دے رہے ہو ،ْلاڈلہ صاحب آپ کی دال نہیں گل رہی ہے ،ْ آپ پہلے بھی فیصل تھے ،ْ اب تو کچی فیصل ہوگئے ہیں ،ْ گیارہ نکالی ایجنڈے لانے والے بتائیں کے پی کے میں کیا کیا ہے مسلم لیگ (ن)کو اتنے ووٹ دیں کہ اسمبلی میں پہنچ کر میرے خلاف آنے والا فیصلہ باہر پھینک دیا جائے ،ْ دوسرے پہلے بکے ہوئے ہیں ،ْعمران نے بھی سودا کرلیا ہے ،ْ سینٹ الیکشن میں عمران خان کے لوگوں نے قطار میں کھڑے ہو کر تیر کو ووٹ دیا ،ْ عوام سب جانتے ہیں ،ْ آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،ْ آپ کا خادم ڈٹ جانے والا ہے ،ْکبھی کسی کے آگے جھکنے والا نہیں ،ْ پاکستان کی عزت کبھی سودا نہیں کرینگے ،ْسابق وزیر اعظم کا ساہیوال میں جلسہ سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 21:43

ہمارا مقابلہ نظر نہ آنے والی قوتوں سے ہے ،ْ نوازشریف
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ نظر نہ آنے والی قوتوں سے ہے ،ْ عمران ،ْ زر داری اور آزاد کھڑے ہونے والے لوگوں کو ووٹ دینا ایسا ہی سمجھا جائیگا کہ آپ ان قووتوں کو ووٹ دے رہے ہو ،ْلاڈلہ صاحب آپ کی دال نہیں گل رہی ہے ،ْ آپ پہلے بھی فیصل تھے ،ْ اب تو کچی فیصل ہوگئے ہیں ،ْ گیارہ نکالی ایجنڈے لانے والے بتائیں کے پی کے میں کیا کیا ہے مسلم لیگ (ن)کو اتنے ووٹ دیں کہ اسمبلی میں پہنچ کر میرے خلاف آنے والا فیصلہ باہر پھینک دیا جائے ،ْ دوسرے پہلے بکے ہوئے ہیں ،ْعمران نے بھی سودا کرلیا ہے ،ْ سینٹ الیکشن میں عمران خان کے لوگوں نے قطار میں کھڑے ہو کر تیر کو ووٹ دیا ،ْ عوام سب جانتے ہیں ،ْ آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،ْ آپ کا خادم ڈٹ جانے والا ہے ،ْکبھی کسی کے آگے جھکنے والا نہیں ،ْ پاکستان کی عزت کبھی سودا نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

منگل کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ساہیوال عجیب جذبے میں ہے دیکھ کر مجھے نشہ آرہا ہے ،ْ 2013ء میں بھی جذبہ تھا لیکن آج کا جذبہ اس کو مات دے گیا ،ْ ایسا لگتا ہے نوازشریف کا پیغام ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ ساہیوال میں گھر گھر تک پہنچ گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مخالفین کا لاہور میں جلسہ ہوا ہے ،ْ اس کا جذبہ دیکھا ہے اور آج کے جلسے کا بھی جذبہ دیکھا ہے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ایسا لگا کہ’’ جلسہ لاہور دا ،ْ مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسے ہور دا‘‘ ۔نوازشریف نے کہاکہ یہ تو ایسے ہی ہے کہ میں پشاور میں جا کر جلسے کروں اور لاہور سے بندے ساتھ لیکر جائو ،ْ چار سدہ میں جلسہ کروں اور ساہیوال کے بندے ساتھ لیکر جائوں ،ْ لاڈلہ صاحب آپ کی دال نہیں گل رہی ہے ،ْ آپ پہلے بھی فیل تھے ،ْ اب تو آپ کچی بھی فیصل ہو گئے ہیں ،ْمجھے پرانی باتیں یاد آرہی ہے ۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ حضور آپ کہتے تھے میں نیا پاکستان بنائوگا ،ْ جا کر پشاور میں دیکھیں کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے ،ْ پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے ،ْ سڑکیں اکھڑی ہوئی ہے ،ْپشاور میں کچرا پڑا ہے ،ْکوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آتا ہے ،ْ باقی کے پی کے اس سے بھی برا ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ یہ کہتے ہیں پچاس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے ،ْ آپ ان سے پوچھیں جو گیارہ نکاتی ایجنڈا لیکر آئے ہیں پہلے بتائیں آپ نے کیا کیا ہے کہاتھالوڈشیڈنگ ختم کرونگا ،ْ پوچھیں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی ہے ،ْ لوڈشیڈنگ الحمد اللہ مسلم لیگ نواز اور نوازشریف نے ختم کی ہے ،ْدہشتگردی کو کس نے ختم کیا ہی دہشتگردی کو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم نے ختم کیا ہے ،ْ کراچی میں دوبارہ امن قائم کیا ،ْ سی پیک ہم پاکستان میں لیکر آئے ،ْ پاکستان ترقی کی بلندیوں پر چلا گیا ۔

نوازشریف نے کہاکہ بد قسمت لوگ پاکستان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں ،ْاچھے بھلے روشن پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیلنے کیلئے پورا زور لگا دیا ہے ،ْ نوازشریف کو نا اہل قرار دیدیا ہے ،ْ نوازشریف ملک کی ترقی کیلئے کام کررہا تھا ،ْیا نہیں کررہا تھا ،ْ ساہیوال کے اندر یونیورسٹی اور کالج بن رہا تھا ،ْ کالج بھی بن گیا ،ْ یونیورسٹی بھی بن گئی ،ْ موٹر وے قریب سے گزر رہی ہے ،ْکراچی اور ملتان جارہی ہے ،ْ دوسری طرف اسلام آباد ،ْلاہور اور پشاور جارہی ہے ۔

نواز شریف نے کہاکہ دوبارہ آپ نے منتخب کیا تو میرا وعدہ ہے کہ یہاں سے موٹر وے گزرے گی ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ کیا آپ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے سے متفق ہیں ،ْ میں اپنے منہ سے نہیں کہتا ہے ،ْ آپ سے پوچھتا ہوں کیا نوازشریف نے پچھلے چار سال میں بطور وزیر اعظم کوئی کرپشن کی ہے ،ْ پہلے بھی وزیر اعظم رہا کیا میں نے کوئی کرپشن کی ہے ،ْجس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔

نوازشریف نے کہاکہ پھر مجھے کیوں نکالا بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور کہا گیا چل نوازشریف آپ کی چھٹی ،ْ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیر اعظم ہائوس سے نکال دیا جاتا ہے ،ْویزا کیوں رکھاہے آپ جائیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ جو پاکستان کا روپیہ لوٹ کر لے گئے ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ،ْحاجیوں کامال کھاگئے ہیں ،ْاقامہ رکھنا زیادہ جرم ہے یا حاجیوں کا مال لوٹنا بڑا جرم ہے ،ْ پاکستان کی ترقی کو ختم کررہے ہیں ،ْایک شخص پاکستان میں ایٹمی دھماکے کرتے ہے ،ْاس کے بدلے میں پانچ ارب ڈالر ٹھکرادیئے تھے ،ْ ہمیں اپنی خود مختاری زیادہ عزیز ہے ،ْ اپنی توقیر زیادہ عزیز ہے ،ْ نوازشریف اپنی قوم کی عزت اور توقیر پر کبھی کوئی سودہ نہیں کرتا ہے ۔

نوازشریف نے کہاکہ سترہ کی تاریخ کو بدلنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں ،ْ بار بار کہتا ہوں ووٹ کو عزت دو ،ْ جو کچھ ستر سالوں میں ہوتا رہا ہے اگر آپ میرا ساتھ دینگے تو انشاء اللہ یہ سب کچھ بدل دینگے ،ْپاکستان کی تقدیر بدل دینگے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کا ایک راستہ ہے ،ْ مسلم لیگ نواز کو اتنے ووٹ دو اور جب وہ اسمبلی میں پہنچے تو فیصلے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے ،ْ یہ ممکن ہے اس فیصلے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جاسکتا ہے ۔

نوازشریف نے کہا کہ دوسروں کو ووٹ دینا ایسے جیسے پٹھوں کی حکومت قائم کر ناہے ،ْدوسرے پہلے ہی بکے ہوئے لوگ ہیں آج عمران نے بھی سودا کرلیا ہے ،ْاس کا ثبوت سینٹ کے الیکشن میں دیکھا ہے ،ْ سینٹ الیکشن میں عمران خان کی پارٹی تیر کو ووٹ دے رہی ہے ،ْ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں ،ْ طاہر القادری کے جلسے میں بھی اکٹھے تھے ،ْ کمٹمنٹ کی گئی ہے وہ گھنٹہ پہلے آ جائیگا اور یہ ایک گھنٹہ بعد میں آ جائیگا ،ْ شرم کرو ،ْ لوگوں کو کیوں بے وقوف سمجھتے ہیں یہ لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہے ،ْ آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،ْ یہ سب سمجھ چکے ہیں ،ْ آپ کا خادم ڈٹ جانے والا ہے ،ْکبھی کسی کے آگے جھکنے والا نہیں ہے ،ْ پاکستان کی عزت اور اپنی عزت کا کبھی سودا نہیں کرینگے ۔

نواز شریف نے کہاکہ عمران خان نے چند ہفتے پہلے کہا تھا نوازشریف کے خلاف فیصلہ کمزور ہے ،ْ میر ے خلاف کیس کر نے والا کہہ رہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کمزور ہے ،ْ وکلاء کہہ چکے ہیں نوازشریف کے خلاف فیصلہ کمزور ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ستر مرتبہ نیب کی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں ،ْ پاکستان کی خدمت کر نے والا کا یہ حال کیا جاتا ہے ،ْہم نے پاکستان کے اندر ہسپتال لائے ،ْ یونیورسٹیاں لائے ،ْ کاشتکاروں کی خدمت کی ،ْکھاد کی قیمتیں نیچے لیکر آئے اور ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ رمضان شریف آنے والا ہے اس کے بعد الیکشن کی مہم شروع کرینگے ،ْمجھے معلوم نہیں کہ ساہیوال آ سکوں یانہیں آسکوں ،ْ میرا دل تو بار بار کہتا ہے ساہیوال آئوں ۔ نوازشر یف نے کہا کہ پہلے ساتھ والے گرائونڈ میں جلسے تھا آپ نے برے جوش وخروش کا اظہار کیا تھا ،ْآپ نے پہلے بھی وعدہ کیا تھا اور پورا کیا تھا ،ْ لیکن اس بار نہ صرف مسلم لیگ نواز کو کامیاب کرانا ہے بلکہ تمام مخالف قوتوں کو شکست فاش دینی ہے ہمارا مقابلہ عمران اور پیپلز پارٹی سے نہیں ہے ہمارا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں کے ساتھ بھی ہے جو آپ کو نظر نہیں آتیں ،ْ آپ ان قوتوں کو سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں ان کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے ،ْ اگر عمران اور آزاد لوگوں کو ووٹ دو گے یا پھر آصف زر داری کو ووٹ دو گے تو پھر ایسا ہی سمجھا جائیگا کہ آپ ان قووتوں کو ووٹ دے رہے ہو ،ْ آپ نے نوازشریف کو دل میں جگہ دینی ہے ،ْ ستر سال والی تاریخ کو دہرانے نہیں دینگے ،ْ اگلے ستر سال پچھلے ستر سالوں سے مختلف ہونگے ،ْ نوجوانوں کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے ،ْ میرے ،ْشہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ملکر پاکستان کو ترقی کی مثال بنائیں گے ،ْ پاکستان کا سر اونچا کرینگے ،ْ پاکستان کو ذلت اور رسوائی سے باہر نکالیں گے ،ْ ستر سالوں میں کچھ نہیں کیا ،ْ اگلے ستر سال پاکستان کے قوم ہونگے ،ْ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ نوجوانوں اور پاکستانیوں کو عزت دو ،ْ ملک کو عزت دو ،ْ سبز ہلالی پرچم کو عزت دو ،ْ یہ میری ذات کا مسئلہ نہیں ہے یہ بائیس کروڑ عوام کا مسئلہ ہے ،ْ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کیلئے ساہیوال کے لوگ میرا ساتھ دینے کا وعدہ کریں ،ْ اتنے ووٹ دیں یہ فیصلہ کہیں نظر ہی نہیں آئے ،ْ ملک میں عدل قائم ہو ،ْ غریبوں کو انصاف ملے ،ْ دھکے نہ کھانے پڑیں ،ْ نوازشریف نے جب بھی کوئی وعدہ کیا ہے اس کو پورا کیا ہے ،ْ آج بھی جو وعدہ کرونگا اس کو انشاء اللہ پورا کروگا ،ْ غریبوں کو چھت ملے گی ،ْ جن کے پاس گھر نہیں ہیں ان کو گھر ملیں گے ،ْ وہ بھی کہیں گے ہم بھی با عزت پاکستانی ہیں ،ْہمارا بھی کسی نے خیال کیا ہے انہوںنے ساہیوال کو میرا بھائی وال قرار دیتے ہوئے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نہ بھولنا ،ْ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات