Live Updates

مولانا سمیع الحق کی سربراہی نیا دینی سیاسی اتحاد کی قیام کا فیصلہ

سمیع الحق کی قیادت میں قائم ہونے والا اتحاد کا چھ مئی کو باضابطہ اعلان متوقع ،ْنئے اتحاد کے لئے تین نام زیر غور، متحدہ دینی محاذ، تحفظ پاکستان اور پاکستان لیگ زیر غور

منگل 1 مئی 2018 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ایم ایم اے کے مقابلے میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی نیا دینی سیاسی اتحاد کی قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ،ْ سمیع الحق کی قیادت میں قائم ہونے والا اتحاد کا چھ مئی کو باضابطہ اعلان متوقع ہے ،ْنئے اتحاد کے لئے تین نام زیر غور، متحدہ دینی محاذ، تحفظ پاکستان اور پاکستان لیگ زیر غورہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کے مقابلے میں نئے دینی اتحاد پر اصولی اتفاق اسلام آباد میں ایک ان کیمرہ اجلاس میں ہوا ،ْ ان کیمرہ اجلاس مولانا سمیع الحق کی میں ہوا جس میں دس جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے ،ْنئے اتحاد میں جے یو آئی س، اہلسنت والجماعت، ملی مسلم لیگ، تحریک جوانان، جے یو پی ابوالخیر گروپ بڑی جماعتیں ہونگی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحاد کا باضابطہ اعلان کے لئے آٹھ مئی کو نجی ہوٹل میں کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق، فضل الرحمن خلیل، مولانا احمد لدھیانوی، حافظ سعید، ابو الخیر زبیر، پیر ضیا اللہ شاہ، عبد اللہ گل سمیت دیگر بڑی شخصیات اس اتحاد میں شامل ہوں گی۔ نیا دینی اتحاد تحریک انصاف کی طرف جھکائو رکھے گا ،ْتحریک انصاف کی طرف جھکاو کی وجہ ایم ایم اے کا جھکاؤ مسلم لیگ کی طرف ہونے کا امکان ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات