پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن و محکمہ صحت کی غنڈہ گردی نا منظور ،پا کستا ن طبی اتحاد

اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تواحتجاج پورے پنجا ب تک پھیل جا ئے گا‘حکیم محمد احمد سلیمی ،حکیم امجدبھٹی

منگل 1 مئی 2018 21:45

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن و محکمہ صحت پنجا ب کی غنڈہ گردی نا منظور ان کی طرف سے کوا لیفا ئیڈ اطبا ء کے ساتھ نا روا سلوک اور اُن کے ساتھ بد اخلا قی کسی صورت میں نا قا بلِ بردا شت ہے اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نا کیا تو ہم اس احتجا ج کو پورے پنجا ب کی سطح پر پھیلا دیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پاکستا ن طبی اتحا د کے زیرِ اہتمام منعقدہ لا ہور پریس کلب کے سا منے احتجا جی جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے پرو فیسرحکیم محمد احمد سلیمی ، پر وفیسر حکیم سجا د احمدزخمی ،حکیم امجد وحید بھٹی،حکیم سید عمرا ن فیا ض ،حکیم محمدافضل میو ،حکیم راحت نسیم سوہدروی،حکیم افتخار مبین عرشی،حکیم شفیع طا لب قا دری،حکیم سید مشرف زیدی،حکیم میا ں محمد اکرم ، حکیم محمد اشفا ق، حکیم غلا م مرتضی مجا ہد اور حکیم شبیر احمد راں نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پا کستا ن کی عطا ئیت کے خلا ف مہم قا بلِ تحسین ہے لیکن اس کی آڑ میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اورمحکمہ صحت پنجاب کے اہلکار کو الیفا ئیڈ اطباء کو نا جائز ہراسا ں اور پریشان کر رہے ہیںجو کہ انتہا ئی تکلیف دہ امر ہے انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پا کستا ن سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ان عاصبوں اور غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالیں ورنہ ہم پورے پنجا ب کی سطح پر احتجا جی مظا ہروں کا اعلا ن کر دیں گے جس کے بعد احتجا جی دھرنے اوربھوک ہڑتا ل کیمپو ں کا بھی آغاز ہو جا ئے گا انہوں نے مزید کہا کہ اگر پو رے ملک سے اطبا ء سڑکو ں پر آگئے تو محکمہ صحت کا قبلہ درست کر کے ہی دم لیں گے۔

اس موقع پر حکیم میا ں طا رق نصیر،حکیم انعا م اللہ ،حکیم محمد ابو بکر،حکیم طا ہر نوید جنجوعہ،حکیم طا ہر خاں،حکیم مدثر مظٖفر سواتی،حکیم احمد حسن نوری،حکیم محمد احمد ،حکیم اسما عیل قصوری ،حکیم فرحان حنیف،حکیم عطا ؤالرحمان صدیقی،حکیم حافظ محمد سلیمان،حکیم عا بد شفیع،حکیم مرضا امین بیگ حکیم شہبا ز احمد فیضی اور حکیم یٰسین جو ئیہ سمیت اطبا ء کی بہت بڑی تعداد مو جو د تھی۔