بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے اُمید وں کا مر کز بن گئی ہے،ملک خدابخش لانگو

منگل 1 مئی 2018 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے اُمید وں کا مر کز بن گئی ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے عوام کی بڑی تعد اد میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت عوام کا اعتماد ہے ملک خدابخش لانگو کی پارٹی وفد سے گفتگو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ء ملک خدا بخش لانگو سے گز شتہ روز پارٹی وفد نے ملاقات کی پارٹی اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ملک خد ابخش لانگو نے کہا کہ جماعت کا اثاثہ اسکے کا رکن ہیں جنکی نظریاتی وفکر ی وابستگی جماعت کا قمیتی سرمایہ ہے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی پارٹی ہے جو کہ گوادر سے ژوب تک بلوچستان کے عوام کی بھر پور نمائند گی کرتی ہے ہماری جماعت گوکے نئی ہے لیکن ہماری جماعت میں سنیئر تجر بہ کار پارلمینٹرین سیاسی ورکر ز پر مشتمل ہے جو کہ ملک و صوبے کی سیاست پر گہر ی نظر رکھتے ہیں اور عوام میں جڑیں رکھتے ہیںمختصر عرصے میں بلوچستان کے عوام میں ہماری جماعت کی بھر پور پزیر رائی عوام کا ہم پر اعتماد کا اظہار ہے بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی اُمید وں کا مر کز بن گئی ہیں پارٹی ورکر ز جماعت کا پیغام صوبے کے گوشے گوشے تک پھیلائے ہماری جماعت تمام تعصابات سے بالا تر ہے جو کہ صوبے میں بسنے والے تمام برادر اقوم کی نمائندگی کرتی ہے صوبہ بلوچستان سے ماضی میں مختلف جماعتیں اقدارمیں آئی لیکن بلوچستان کے مسلے کو کبھی بھی سنجید گی سے نہیں لیا گیا سطحی نوعیت کے اقدامات کئے گئے جسکے کوئی خاطر خوا ہ نتائج بر امد نہیں ہوئے ہماری جماعت بلوچستان کے عوام کی محرومیوں اور صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ کرکے بلوچستان کے عوام کو انکے بنیادی ضروریات فراہم کر یگی اس موقع پر کمال باروزئی عاصم ، صمد ، شبیر غوری ،ساحر انور ، عبدالسلام ، عارف بازئی و دیگر بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :