لسبیلہ ،پولیس کی بلوچ کالونی میں کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 1 مئی 2018 21:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) لسبیلہ پولیس کی بلوچ کالونی میں کاروائی لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کے ہدایت پر اور ڈی ایس پی CIA ملک عبدالستار رونجھو کے نگرانی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ بلوچ کالونی حب میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ ولید رحیم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک 7MM رائفل ، 2 ائیرگن ، 45 عدد پسٹل کے گولیاں اور 4 میگزین برآمد کرلیا ملزم کراچی پولیس کلاکوٹ (لیاری) تھانے کو پولیس مقابلے سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

اور کراچی سے فرار ہوکر لس بیلہ کے صنعتی شہر حب میں روپوش تھا۔لیکن لسبیلہ پولیس نے دھر لیا۔

متعلقہ عنوان :