یکم مئی مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ، شگاگو کے مزدوروں کی جد وجہد کو سلام اپوزیشن لیڈر کی جلسہ میں شرکت

منگل 1 مئی 2018 21:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) یکم مئی مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ، شگاگو کے مزدوروں کی جد وجہد کو سلام اپوزیشن لیڈر نے بھی جلسہ میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کیساتھ اظہار یکجہتی اور شگاگو کے مزدوروں کو سلام پیش کرنے کیلئے مختلف مزدور(محنت کش) تنظیموں ، یونینز کی جانب سے ریلیوں ، سمینار اور جلسوں کا انعقاد کیااس سلسلے میں پا کستان ورکرزکنفڈریشن کے زیر اہتمام حرا میڈیکل سینٹرسے گھنٹہ گھر تک آل پاکستان ورکر کنفڈریشن میں شامل مزدوریونینز آل پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین، ضلع کونسل ایمپلائز یونین سکھر۔

پی ٹی سی ایل ایمپلا ئیز یو نین، محنت کش اسٹاف یونین میونسپل کارپوریشن ، پیرا میڈیکل اسٹاف،ایریگشن یونین۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس یونین۔پاکستا ریلوئے اسٹاف یونین۔روینیو ڈپارٹمنٹ یونین سمیت مختلف یونین کے محنت کشوں اور رہنماؤں نے شر کت کی ریلی کی قیادت آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کے رہنما سید زاہد حسین شاہ۔ خادم کھو سو،عبدالحلیم اخوند ، عبدالمجیدجسکانی۔

طارق سولنگی۔نثار شیخ۔قاضی نعمت اللہ۔علی مردان شیخ ، ولی محمد لغاری و دیگر رہنما کر رہے تھے ریلی گھنٹہ گھر پہنچنے پر ایک بہت بڑے جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے مرکزی تقریب گھنٹہ گھر چوک پر منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کے مذکورہ رہنما?ں نے اپنے خطابا ت میں شکاگو کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کے حقوق دینے کے حوا لے سے ہر حکو مت میں دعوے کیے جا تے رہے ہیں مگر ہرآنی والی حکو مت نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے جس سے مزدوروں کے مسائل کم ہو نے کے بجا ئے بڑھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مو جودہ حکو مت نے بھی مزدوروں کا استحصال کر نے کے لیے نجکا ری سمیت دیگر مزدور دشمن پا لیساں شروع کر رکھی ہیںمزدور رہنما?ں کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملک سے غربت ختم نہیں ہو گی مزدوروں کی جد جہد جا ری رہے گی انہوں نے کہا کہ پا کستان کا محنت کش غربت ،مہنگا ئی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہے 65 سا لوں میں آنے والی کسی حکو مت نے ان کے مسائل حل کر نے کی طرف توجہ نہیں دی صرف دعوے کیے ہیں سرمایہ دار جا گیرداردو نوں ہا تھوں سے غریب مزدورکو لوٹ رہے ہیں ان کا کو ئی پرسان حال نہیں ان کا کہنا تھا کہ قومی ادروں کی نجکا ری کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے مگر حکمران سن لیں کہ اگر ایسی کو ئی کو شش کی گئی تو پھر شکا گو کے مزدورں کی یاد تازہ کر دینگے اور ملک میں پہیہ جام کردیں گے۔

تقریب میں شامل مزدور رہنما?ں اور مزدوروں نے اپنے حقوق کیلئے آپسی اتحاد کو قائم رکھنے کا عزم بھی کیا۔ مہمان خصوصی قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مزدور یونین رہنماؤں کو شیلڈ پیش کی جبکہ آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کیجانب سے خورشید شاہ کو یادگاری شیلڈ دی گئی اور تمام مزدور رہنماؤں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی۔