اندرون سندھ میں عالم یوم مزدور منایا گیا

منگل 1 مئی 2018 21:45

حیدرآبادیکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مزدور کا عالمی دن یوم مئی حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ بھر پور طریقہ سے منایا گیا ،مزدور تنظیموں اور فیڈریشنز کی جانب سے جلوس و ریلیاں نکالی گئیں ،حیدرآباد میں واپڈا ہائیڈرو سینٹرل لیبر یونین ، متحدہ لیبر فیڈریشن ، ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین ، کنفکشنری یونین ، چوڑی سازی لیبر یونین ، فائربیرگیڈ کے ملازمین ، بلدیہ اسٹاف یونین ، مہران یونین ، لیبر ڈویژن اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جلوس و ریلیاں نکالی گئیں جو حیدرآباد پریس کلب پر پہنچ کر اختتام ہو ئی ریلیوں کے شرکاء مزدور ، مزدور بھائی بھائی ،مزدور کی تنخواہیں فی تولہ سونا کے مساوی کی جائے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :