شب برآت ، شہریوں کو تمام تر بلدیاتی سروس کی فراہمی ہمارا فرض ہے ، میئرحیدرآباد

منگل 1 مئی 2018 21:46

حیدرآبادیکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ شب برآت کی اہمیت کے پیش نظر شہریوں کو تمام تر بلدیاتی سروس کی فراہمی ہمارا فرض ہے ،حیدرآباد و لطیف آباد کے قبرستانوں اور قبراستانوں کو جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی ،جراثم کش ادویات کا اسپرے اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد و لطیف آباد کے دورے کے موقع پر قبرستانوں میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے کئے گئے صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ڈاکٹر محفوظ گدی،چیئرمین پارکس کمیٹی راشد انجم و اراکین کمیٹی عبدالقدیر شیخ، ہارون قریشی،اشرف مغل و کونسلرز ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفیق راجپوت،الیکٹریکل مکنیکل انجینئر لطیف آباد ذولفقار حیدر،ڈائریکٹر پارکس محسن شیخ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا کہ شب برآت مسلمانوں کے لئے انتہائی مقدس ہے اس شب میں مسلمان اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے جاتے ہیں ،انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے انہوں نے صفائی ستھرائی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ قبرستان جانے والوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :