ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام عظیم احمد طارق کی 25 ویں برسی کے موقع پر قرآن و فاتحہ خوانی

منگل مئی 21:46

حیدرآبادیکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ آفس کے باہر شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کی 25 ویں برسی کے موقع پر قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم حیدرآباد کے آرگنائزر و اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سمیت ٹائون ،یوسی کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پر شہید چیئر مین عظیم احمد طارق سمیت تحریک تمام شہداکی مغفرت وبخش فرمائیں اور تحریک کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی۔