پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 مئی 2018 21:37

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء) پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر کرکٹ اور آل راونڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ میں ہوا تھا۔ جبکہ باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ تین روز قبل پی سی بی کو موصول ہوئی تھی۔ اب پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن آئی سی سی کی جانب سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ محمد حفیظ اب سے بین الاقوامی کرکٹ میں گیند بازی کروانے کے اہل ہوں گے۔