ْشب برات کے موقع پر قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کئے گئے، ریحان ہاشمی

منگل مئی 21:47

کراچی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ شبِ برأت کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے قبرستانوں میں اور راستوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات نتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے گئے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں عوام کو شبِ برات کے دوران بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

قبرستانوں میں خود رو جھاڑیوں کی کٹائی، راستوں میں صفائی کا بہتر انتظام ہونے کے باعث عوام کو اپنے پیاروں کی قبروں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی جبکہ راستوں اور قبرستانوں میں رات بھر روشنی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں اور قبروں پر ڈالنے کے لئے پھول بھی بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کو مفت پیش کئے گئے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین، بلدیاتی افسران اور کارکنان صبح سے رات تک عوام کی خدمات میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :