شب برات کی رات عالم اسلام میں بہت اہمیت کی حامل ہے، عمران عارف

منگل مئی 21:47

کراچی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر محمد عدنان اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمران عارف نے کہا ہے کہ شب برات کی رات عالم اسلام میں بہت اہمیت کی حامل ہے، مسلمان اللہ کی رضا، خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ شب برات گناہوں سے نجات کا پروانہ ہے، رب کی رحمت بندوں کی اصلاح کے لیے ان گنت مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ بندہ بارگاہ حق میں لوٹ کر توبہ و ندامت کے آنسوئوں سے قلب کو دھو سکے، آج کی شب کو تابندہ شب یعنی شب برات کہا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شب برات مسلمانوں کو نکھارنے کی شب ہے اس رات تمام مخلوق کے فیصلے اور ان کے نامہ اعمال کو پیش کیا جاتا ہے جبکہ آج کی ہی شب تمام روحیں اللہ کی رضا سے زمین پر بھیجی جاتی ہیں۔