مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے محنت کشوں کا جلسہ

منگل 1 مئی 2018 21:47

سکھر۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈینٹر پینٹر کالونی میں محنت کشوں کا جلسہ منعقد کیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق جلسہ کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر استاد تاج محمد شیخ نے کی جبکہ شفیق آرائیں، اصغر علی بھٹی، دوست محمد جاگیرانی، نثار راجپوت سمیت عہدیداران اور محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے استاد تاج شیخ، شفیق آرائیں و دیگر نے کہاکہ 1886ء میں شکاگو کے محنت کشوں نے ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کی، اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آنیوالے والے زمانوں کے مزدوروں کے لیے آٹھ گھنٹے اوقات کار اور دیگر سہولیات کا حصول ممکن بنایا تھا۔ محنت کشوں کی اس جدوجہد میں استحصالی قوتوں کے خلاف مزدور ہر اول دستہ ثابت ہوئے۔ اسی لیے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں یوم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :