سکھر پولیس نے موبائل نقدی پرس چھیننے والے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار کر لیے

منگل 1 مئی 2018 21:49

سکھر۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) سکھر پولیس نے اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں چھاپوں کے دوران لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں گلی محلوں کے بچوں و خواتین سے موبائل نقدی پرس چھینے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار کرلیے ، سکھر پولیس ترجمان کیمطابق گرفتار ملزمان نے دو بچوں سے رات کی اندہیرے میں موبائل نقدی چھیننے کی واردات کی تھی، پہلا ملزم C سیکشن کی حدود سے گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار ساتھی کی نشاندہی پر دوسری کاروائی اے سیکشن کی حدود میں کی گئی جہاں سے گروہ کا دوسرے اہم کارندے کو گرفتار کیا گیا،ملزمان میںساگر اور عرفان کلوڑ شامل ہیں جن کے خلا ف تھانہ اے او ر سی سیکشن میں مقدمات درج کیے گئے ہیں ان کے قبضہ سے مسروقہ موبائل پرس موٹرسائیکل اور موقع سے چار ہزار گرام چرس برآمد کی گئی ہے،