شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان کا تردیدی بیان

منگل 1 مئی 2018 21:49

سکھر۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان نے اپنا ایک تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کے خلاف چند نجی الیکٹرانک میڈیا چینلز کی جانب سے لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر پروین شاہ نے اندرون و بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں بنائے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک کوئی منی لانڈرنگ کی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی شخصیت اور ادارے کے تشخص کو پامال کررہے ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ وائیس چانسلر کے سیکریٹری عمران علی سومرو اور پروٹوکول آفیسر علی احمد کندھر بیرون ملک اثاثے بنانے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس اربوں کا بجٹ نہیں ہے۔یونیورسٹی کا تدریسی، تحقیقی اور مالی بزنس یونیورسٹی کے قوائد و ضوابط اور سینڈیکیٹ کے فیصلوں اور پری آڈٹ اور پوسٹ آڈٹ کے مراحل سے گذرنے کے بعد سر انجام پا رہا ہے۔

جس میں شفافیت کا عنصر شامل ہے۔ یونیورسٹی میں تدریسی ، تحقیقی اور ترقیاتی کام معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ترجمان نے چند افراد کی جانب سے ڈاکٹر پروین شاہ اور ان کی ٹیم کے خلاف میڈیا ٹرائل کی ترجمان نے مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :