گھوٹکی پولیس نے 15 سے زیادہ سنگین کیسز میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت دیگر 10 ملزمان کوگرفتار کرلیا

منگل 1 مئی 2018 21:49

سکھر۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) گھوٹکی پولیس نے ڈکیتی، چوری منشیات ، بغیر لائسنس اسلحہ، اقدام قتل، جوا، آکڑا پرچی سمیت دیگرجرائم ملوث ،15 سے زیادہ سنگین کیسز میں مطلوب اشتہاری ملزم ، روپوش (منشیات فروش) اور 05 جواریوں سمیت 10 ملزمان کوگرفتار کر لیا، گھوٹکی پولیس کے اعلامیہ کیمطابق خانپور مہر پولیس نے مخفی اطلاع پر لنک روڈ لال پتافی کے نزدیک چھاپے کے دوران ایک اشتہاری (کرمنل)کرم پتافی جو کہ 15 سے زیادہ ڈکیتی، چوری، اقدام قتل جیسے سنگین کیسز میں مطلوب تھا بغیر لائسنس اسلحہ پسٹل اور 04 راؤنڈ سمیت گرفتار کر لیا ،دوسری کاروائی میں میرپور ماتھیلو پولیس نے نرسری بائے پاس میرپور ماتھیلو کے نزدیک جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر03 جواریوں عابد علی چنا ، شجاعت سومراور پرویز علی بوزدار کو گرفتار کر کے نقدی، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکر لیے ،جبکہ عادلپور پولیس نے غوث پیر قبرستان کے نزدیک آکڑا پرچی جوا کے اڈے پر چھاپہ 02 جواریوں شکیل احمد ابڑواور عبدالجل ابڑو کو گرفتار کر کے آکڑا پرچی بول، تاش، موبائل فون، اور نقدی برآمد کر لیے ،ڈہرکی پولس نے خفیہ اطلاع پر ڈہرکی بائے پاس کے نزدیک چھاپے کے دوران ایک روپوش ملزم الہی بخش کنبھر کو گرفتار کرلیا