ساہیوال16سالہ لڑ کی ساجدہ نے گھریلو مسئلہ پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی

منگل 1 مئی 2018 22:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) نواحی چک 42/EBمیں 16سالہ لڑ کی ساجدہ نے گھریلو مسئلہ پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی اور جاں بحق ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد ماین کی بیٹی سا جدہ کو گھریلو کام کاج میں والدہ کا ہاتھ بٹانے کا کہنے پر جھگڑا ہو گیا اور والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر دلبر داشتہ ہو کر ساجدہ نے گھر میں پڑی زہریلی کیڑے مار سپرے پی لی جس سے بے ہوش ہو کر گر پڑی ۔جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :