لیاقت آباد میں جلسہ سندھ کے شہری علاقوں میں سیاست کی نئی سمت کا تعین

کریگا،تنویر قریشی وہ دن دور نہیں جب شہری علاقوں میں نہ صرف لفظ مہاجر والا پرچم لہرائے گا ، بلکہ مہاجر قوم کو محرومیوں اور ناانصافیوںسے نجات دلانے کا باعث ثابت ہو گا،سیکرٹری مالیات مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان) کی وفد سے گفتگو

منگل مئی 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) مہاجرقومی موومنٹ((پاکستان)) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ 06مئی کو لیاقت آباد فلائی آوور میں ہونے والا جلسہ سندھ کے شہری علاقوں میںہونے والی سیاست کی نئی سمت کا تعین کریگا،اور وہ دن دور نہیں جب سندھ کے شہری علاقوں میں نہ صرف لفظ مہاجر والا پرچم لہرائے گا ، بلکہ مہاجر قوم کو محرومیوں اور ناانصافیوںسے نجات دلانے کا باعث ثابت ہو گا۔

تنویر قریشی نے عارضی بیت الحمزہ پر لیاقت آباد سے آئے بزرگوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ6 مئی کو لیاقت آباد فلائی آوور میں ہونے والا جلسہ کسی سیاسی پارٹی کا نہیں بلکہ مہاجر قوم اور اسکی بقاء کیلئے جاری جدوجہد اور مہاجر قوم کے اتحا د کا ہے جس میں اپنی بھر پورشرکت کرکے مہاجر پرستی کا ثبوت دیں ، انہوں نے کہا کہ تمام تفریق سے بالاتر ہوکر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیںاور مہاجر مخالف قوتوں کو واضح پیغام پہنچادیںکہ جب جب ہمیں تقسیم اور تکڑوں میں باٹنے کی سازش کی جائے گی تب تب انہیں منہ کی کھانی پڑیگی۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے قوم کی ماؤں ، بہنوں ،بیٹیوں ،نوجوانوں اور بزرگوں سے نہ صرف 06 مئی کے جلسے میںشرکت کی اپیل کی بلکہ ان سے درخواست کی ہے کہ آفاق احمد کے پیغام کو سینہ بہ سینہ گھر گھر پہنچائیںاورمہاجر قوم میں اس احساس کو اجاگر کریں قوم کی بقاء اتحاد ویکجہتی میں ہے آج مخالفین کی جانب سے یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مہاجر وں کا وقت ختم وہ منتشر ہوگئے ہیں اور تکڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں ،06مئی کا عوامی سمندر انکے طعنوں اور تضحیک آمیز جملوں کا جواب ہوگا۔

تنویر قریشی نے کہا کہ جمہوریت آزادیِ رائے کا نام ہے جس میں جلسے جلوسوں کا انعقاد جمہوری حکومت کا حصہ اور حسن ہوتا ہے اسکے باوجودمہاجر قومی موومنٹ پر سیاسی اجتماعات پر پابندیاں جبکہ آفاق احمد کو اپنی قوم سے رابطوںکی اجازت نہ ہونا نہ صرف جمہوری نظام کا استحصال ہے،بلکہ مہاجر مخالف سازشوں کا کھلا ثبوت ہے۔ تنویر قریشی نے کہا کہ جلسے کی کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے کارکنان اور مہاجر قوم سے محبت رکھنے والے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہیں ،نوجوان اور کارکنان کی اپنے اپنے علاقوںمیں جلسے کی تیاریاںزورو شور سے جاری جگہ جگہ پارٹی ترانوں کی بہار اور نوجوانوں اور کارکنان کے بھنگڑوں نے علاقوں کی رونقوں میں اضافہ کردیااور ہر شخص کو06مئی کو ہونے والے جلسے اور اپنے بے باک لیڈر کے خطاب کا بے چینی سے انتظار ہے۔

#