گرلز کالج کچلاغ کے ترقیاتی کام میں سست روی کا نوٹس لیا جائے ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کچلاغ

منگل مئی 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کچلاغ شرقی علاقائی یونٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرلز کالج کچلاغ کے ترقیاتی کام میں سست روی کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد کالج میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرکے کالج انتظامیہ ، سٹاف اور بالخصوص طالبات کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ کالج میں کافی عرصے سے ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے ، کالج میں گیس کی سہولت ، واش رومز، میز ، کرسیاں موجود نہیں ، نہ چوکیدار کیلئے کوارٹر تعمیر کیا گیا ہے نہ کالج بس کیلئے ایندھن کی فراہمی کی جارہی ہے اور ٹیوب ویل تیار ہے لیکن سٹارٹ نہیں کیا جارہا ۔

ان تمام تر صورتحال سے محکمہ تعلیم کے حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ سہولیات کی عدم فراہمی اور ٹھیکیدار کی جانب سے تعمیراتی کام میں سست روی کے باعث شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لہٰذا محکمہ تعلیم کے حکام سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے انتظامیہ اور طالبات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور ٹھیکیدار کی سست روی کا سختی سے نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :