کوئٹہ، جمعرات تین مئی کونمائندہ اجلاس میں تمام یونٹوں کے امیر,جنرل سیکرٹری کابینہ کے دیگرممبران اور سالاروں کی شرکت لازمی ہے،حافظ حمداللہ

اجلاس میں جن یونٹوں نے اپنے یونٹوں کے مجلس عاملہ کے نمائندگان کے نام,عہدہ اور فون نمبرزپر مشتمل لسٹ ضلعی جماعت کے پاس جمع نہیں کی یہیں وہ لسٹیں نمائندہ اجلاس میں جمع کی جائیں ، امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

منگل مئی 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ‘جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین‘ مولانا ولی محمدترابی‘ مولانافیض اللہ‘حاجی نورگل خلجی اوردیگراراکین نے اخباری میں کہاکہ جمعرات تین مئی کونمائندہ اجلاس میں تمام یونٹوں کے امیر,جنرل سیکرٹری کابینہ کے دیگرممبران اور سالاروں کی شرکت لازمی ہے اور اس اجلاس میں جن یونٹوں نے اپنے یونٹوں کے مجلس عاملہ کے نمائندگان کے نام,عہدہ اور فون نمبرزپر مشتمل لسٹ ضلعی جماعت کے پاس جمع نہیں کی یہیں وہ لسٹیں نمائندہ اجلاس میں جمع کی جائیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کابنیاد اور طاقت بنیادی یونٹس اور مخلص کارکن ہیں انہوں نے کہاکہ یونٹوں اور مخلص کارکنوں کواہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومتوں کے خاتمے کیساتھ ہی قوم پرستوں کے تباہ کن دورکا خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ سیاست کرنااورعوام کی فلاح کے خاطرقربانیاں دینا کوئی آسان کام نہیں ہیں قوم پرست ابتداء سے حکومتوں سے محروم رہے تھے اقتدارتک پہنچنے کیلئے تمام حربے استعمال کئے مگراقتدارمیں جانے کے بعداورحکومتوں کاحصہ بننے کے بعدان کی اصلیت عیاں ہوگئی آج ان کے اپنے مخلص ورکرزقیادت کیخلاف بغاوت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت کا تقاضا ہیں کہ ہم لسانی‘ فرقعی اور ہرقسم کے تعصبات سے بلاترہوکربلاتفریق عوام اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرداراداکریں ۔

متعلقہ عنوان :