کوئٹہ ژوب شاہراہ پر مسافر وین اور کوچ میں تصادم دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

منگل 1 مئی 2018 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) کوئٹہ ژوب شاہراہ پر مسافر وین اور کوچ میں تصادم دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق ژوب کے قریب کوئٹہ ژوب شاہراہ پر مسافر بس اور وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :