خاتون لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی پر سنگین الزام عائد کر دیا

پی ٹی آئی کی رکن خوداسمبلی میں وزیرخزانہ کوہراساں کررہی تھیں،مائزہ حمید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل مئی 22:33

خاتون لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی پر سنگین الزام ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :خاتون لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی پر سنگین الزام عائد کر دیا۔مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ خواتین کو برا بھلا کہنا عمران خان نے شروع کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی رکن خوداسمبلی میں وزیرخزانہ کوہراساں کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رکن اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ مران خان نے خواتین کو برا بھلا کہنا خود شروع کیا۔

پہلےعمران خان کوریزروسیٹ کی خواتین کےبارے میں معذرت کرنی چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی پر سنگین الزام عائد کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی رکن خوداسمبلی میں وزیرخزانہ کوہراساں کررہی تھیں۔یاد رہے کہ بجٹ تقریر کے دوران شیریں مزاری کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے نوک جھونک ہوئی تھی۔