ہزارہ برادری کی سنی گئی،آرمی چیف ہزارہ عمائدین سے ملنے کوئٹہ پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 22:43

ہزارہ برادری کی سنی گئی،آرمی چیف ہزارہ عمائدین سے ملنے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :ہزارہ برادری کی سنی گئی،آرمی چیف ہزارہ عمائدین سے ملنے کوئٹہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ برادری ایک لمبے عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتی چلی آ رہی ہے۔اس وقت بھی گزشتہ روز مارے جانے والے مقتولین کے لیے انصاف مانگتے ہوئے ہزارہ برادری کے افراد سراپا احتجاج ہیں اور کوئٹہ میں دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر داخلہ نے ہزارہ مظاہرین سے درخواست کی تھی کہ وہ دھرنا ختم کر دیں لیکن ہزارہ برادری کے عمائدین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد تک مظاہرہ اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بالآخر ہزارہ برادری کی سنی گئی،آرمی چیف ہزارہ عمائدین سے ملنے کوئٹہ پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیکیورٹی کی تازہ صورت حال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں۔آرمی چیف ہزارہ برادری کےعمائدین سے ملاقات کریں گے۔