جشن چترال2018ء ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ 3 مئی سے منانے کا فیصلہ

منگل 1 مئی 2018 22:53

جشن چترال2018ء ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ 3 مئی سے منانے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ چترال میں اس سال جشن چترال 3 مئی2018ء سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی مرتبہ فری سٹائل پولو جس کو ملک کپ کے نام سے جانا جاتا تھا کو دوباری اسی انداز میں لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس جشن کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ریاست چترال میں فری سٹائل پولو اور دوسری علاقائی کھیلوں کے مقابلے مہتر چتراال ہز ہائنس سر شجاع الملک مرحوم کے زمانے سے غیر منظم طریقے سے ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

جن میں علاقے کے نامور پہلوانوں کے مابین کشتی، رسہ کشی،بٴْز کشی، نیزہ بازی ، تیر اندازی ، تمپوق بازی، چھت چھتو اولیک آنتو دیک(پہاڑیوں میں دوڑ)نست نسیک(مختصر فاصلے کی دوڑ ) نشانہ بازی،میوزیکل شو،علاقائی ڈانس جیسے پستوک، نوہتیک ،کلاشی ڈانس، بروزی ڈانس اور تیراکی کے مقابلے قابل ذکر ہیں۔یہ کھیلوں کے مخلف مقابلے اور ثقافتی تقریبات پریڈ گرائونڈ اور پولو گرائونڈ چترال میں منعقد ہوتی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جشن چترال کو مختلف ادوار میں مختلف نام دئیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :