Live Updates

شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیوں پر سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن کا زبردست خراج تحسین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 23:00

شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیوں پر سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیوں پر سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن نے ویڈیو پیغام میں شاہد خان آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرح شاہد خان آفریدی بھی کرکٹ سے فراغت کے بعد فلاحی کاموں میں مشغول ہیں۔اس مقصد کے لیے انہوں نے 2014 میں شاہد آفریدی فاونڈیشن بھی قائم کی تھی جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اسی تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کے پیش نظر شاہد خان آفریدی کچھ روز سے کینیڈا میں موجود ہیں جہاں سے وہ آج واپس روانہ یو رہے ہیں۔شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیوں پر انکو دنیا بھر سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیوں پر سابق امریکی خاتون اول اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ویڈیو پیغام میں شاہد خان آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔جس پر شاہد خان آفریدی نے ہیلری کا شکریہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات